Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

ثانیہ مرزا نے اپنے نئے گھر سے شعیب ملک کا نام ہٹا دیا

یہ تبدیلی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے طرح طرح کے تبصرے کرنا شروع کر دیے
شائع 02 فروری 2025 04:16pm

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی میں ایک بڑا بدلاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جب انہوں نے اپنے نئے گھر کے باہر شعیب ملک کا نام ہٹاکر صرف اپنا اور بیٹے اذہان مرزا ملک کا نام درج کر دیا۔

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی نیم پلیٹ کی تصویر شیئر کی، جس پر صرف ’ثانیہ مرزا‘ اور ’اذہان مرزا ملک‘ درج ہے۔

یہ تبدیلی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے طرح طرح کے تبصرے کرنا شروع کر دیے

سجل علی کی ہوبہو پاکستانی ہمشکل نے مداحوں کے ہوش اُڑا دیے

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں کئی مہینوں سے زیر گردش ہیں، اگرچہ دونوں نے باضابطہ طور پر اس پر کوئی وضاحت نہیں دی۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس قدم کو ’نئے سفر کا آغاز‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔

Women

Sania Mirza

lifestyle

show biz