Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

ملک بھر کے 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کے 108 آؤٹ لیٹس پر یہ ٹکٹ دستیاب ہوں گے
شائع 02 فروری 2025 02:33pm

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی۔ ملک بھر کے 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کے 108 آؤٹ لیٹس پر یہ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ اسی طرح 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچ کے ٹکٹوں کی معلومات بھی طے شدہ وقت پر فراہم کی جائے گی۔

Icc Champions Trophy 2025

Ticket Prices