Aaj News

پیر, مارچ 10, 2025  
09 Ramadan 1446  

اسلام آباد بار کونسل کا ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

وکلا کی جانب سے تین ججز کا اسلام آباد میں تبادلہ مسترد
شائع 02 فروری 2025 02:20pm

اسلام آباد بار، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ طورپر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ وکلا ایسوسی ایشن نے وزارت قانون کی جانب سے تین ججز کے اسلام آباد میں تبادلے کو مسترد کر دیا۔

چیئرمین اسلام آباد بار علیم عباسی کا ایک مشترجہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہماری میٹنگ میں اسلام آباد ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ کے تمام نمائندے موجود تھے اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وکلا برادری ان تبادلوں کو تسلیم نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹرانسفرز بدنیتی پر مبنی ہیں اور عدلیہ میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

وکلا نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

علیم عباسی نے اعلان کیا کہ کل صبح گیارہ بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں ملک گیر وکلا کنونشن منعقد کیا جائے گا، جبکہ اسلام آباد میں وکلا مکمل ہڑتال کریں گے۔

Islamabad Bar Counsil

Lawyer's Strike