ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انسانی تذلیل پر اتر آئے
ہری پور میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد خٹک نے کائیٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مبینہ طور پر انسانی تذلیل کی مثال قائم کر دی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد خٹک نے کارروائی کے دوران صدر کائیٹ ایسوسی ایشن کی پیٹھ پر کاغذات رکھ کر دستخط کیے، جسے عوامی سطح پر شدید ناپسند کیا جا رہا ہے۔
اُستاد کی ریٹائرمنٹ پر طلبا کا جذباتی خراجِ تحسین، انوکھا انداز وائرل
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرعام اس طرح کی حرکت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور یہ عمل کھلی تذلیل کے مترادف ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کریں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی سرکاری افسر نے اپنی عدالت لگائی ہو، گزشتہ روز رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں سرکاری اہلکاروں نے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر تیز دھار آلے سے پھاڑ دئے۔
واقعے کی ویڈیو میں تحصیل انتظامیہ کی ٹیم گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرتی نظر آئی۔
مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.