Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

برطانوی لیگ ’’دی ہنڈریڈ‘’کی نیلامی میں مائیکرو سافٹ اور گوگل چیف نے کتنے ارب میں ٹیم خریدی؟

ویلش فائر ٹیم میں 49 فیصد حصص 35 ملین پاؤنڈز میں فروخت کیے گئے
شائع 02 فروری 2025 11:34am

انگلش کرکٹ بورڈ کو ”دی ہنڈریڈ“ ٹورنامنٹ سے بھاری رقم ملنے کی توقع ہے، جو کہ اندازے سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلیکون ویلی کے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ بشمول مائیکروسافٹ اور گوگل کے سی ای اوز نے لیگ کی فرنچائز ٹیم لندن اسپرٹ کو 144 ملین پاؤنڈ (پاکستانی 15 ارب 58 کروڑ 42 لاکھ سے زائد) میں خرید لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ”دی ہنڈریڈ“ ٹورنامنٹ میں دو اور ٹیمیں سرمایہ کاروں کو فروخت کر دی گئیں ہیں۔ ویلش فائر ٹیم میں 49 فیصد حصص 35 ملین پاؤنڈز میں فروخت کیے گئے۔ ایک روز قبل دو دیگر ٹیموں، اوول انوینسیبلز اور برمنگھم فینکس کے حصص بالترتیب 60 ملین پاؤنڈ اور 40 ملین پاؤنڈز میں فروخت کیے گئے تھے۔ مجموعی طور پر انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے اب تقریباً 279 ملین پاؤنڈ جمع کرلیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس کنسورشیم میں مائیکروسافٹ کے سربراہ ستیا نڈیلا، گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی، میجر لیگ کرکٹ کے شریک فاؤنڈر اور ٹامز انٹرنیٹ کے وائس چیئرمین ستیان گجوانی، ٹیک ایگزیکٹیو نیکش اروڑا و دیگر شامل ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر شیخوپورہ سےشروع ہوگیا

ہنڈریڈ ٹیم لندن اسپرٹ میں 49 فیصد حصص کیلئے لگنے والی بولی کی جنگ پالو آلٹو نیٹ ورکس کے نیکش اروڑا نے جیتنے کے بعد انگلش کرکٹ کو ملٹی ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچا دیا ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنسورشیم کی بولی کی قیادت ستیان گجوانی اور نیکش اروڑا نے کی تھی تاہم کنسورشیم میں مجموعی طور پر 11 افراد شامل ہیں، جن میں سے 5 کے نام ابھی تک عوامی طور پر سامنے نہیں آئے ہیں۔

اسی طرح میجر لیگ کرکٹ ٹیم واشنگٹن فریڈم نے ویلز فائر کے شیئر 65 ملین پاؤنڈ میں خریدے۔

لیگ کے آغاز سے قبل انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ہر ٹیم کے صرف 49 فیصد شیئر فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ 51 فیصد حصص اپنے پاس رکھے تھے۔

Auction

Silicon Valley

the hundred league

billionaires

splurge £144m

London Spirit