Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

گھروں میں شیر، چیتے اور دیگر خطرناک جانور رکھنے پر پابندی عائد

خبردار! لاکھوں روپے جرمانہ اور سالوں جیل میں گزارنے پڑ سکتے ہیں
شائع 02 فروری 2025 10:59am

پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت قوانین نافذ کر دیے ہیں، جس کے تحت گھروں میں شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا اور جیگوار رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے اس حوالے سے ترمیم شدہ وائلڈ لائف قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ اور 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں کو گھروں میں رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ خطرناک جانوروں کو بغیر لائسنس رکھنے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں، محفوظ اور معیاری ہاؤسنگ کے لیے نئے معیارات متعارف کرائے گئے ہیں، تاکہ جنگلی حیات کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی، اور غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Pet Lion

Pet Tiger