Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

ارشد شریف قتل کیس: تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنانےکی درخواست پرسماعت کی کازلسٹ منسوخ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے4 فروری کو سماعت کرنا تھی
اپ ڈیٹ 01 فروری 2025 11:33pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نےشہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نےصحافی حامد میرکی درخواست پر4 فروری کو سماعت کرنا تھی۔ رجسٹرارآفس نے حامد میرکی درخواست کی کازلسٹ منسوخ کرکے کیس نواسکوپ میں ڈال دیا۔

اس سے قبل بھی7 نومبر2024 کی سماعت کازلسٹ سے منسوخ کرکے کیس نواسکوپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اِسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہونے پر دونوں کیسزکو یکجا کرکے دوبارہ سماعت کیلئے مقررکیا گیا تھا۔