نام نہاد ”دوست نما دشمن“ کچھ بھی کرلیں، انھیں شکست ہوگی، آرمی چیف
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیدعاصم منیرنے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی آقاؤں کے ایجنٹ بن کردوہری پالیسیوں کی پیروی کرنے والوں سے آگاہ ہیں، ہماری افواج ان دوست نما دشمنوں کو شکست سے دوچارکرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بلوچستان کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران آرمی چیف کوبلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پرجامع بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بلوچستان دورے کے موقع پرسینئرسیکیورٹی اورانٹیلی جنس حکام بھی شریک تھے، آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اورجوانوں کی لازوال بہادری پر تعریف کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیرنے دو ٹوک اندازمیں کہا کہ جو لوگ اپنےغیرملکی آقاؤں کے لیے دہشت گرد پراکسیزکے طورپرکام کر رہے ہیں، ان کے طریق کار اور ان کے بارے میں وہ بخوبی آگاہ ہیں۔ ہم ڈبل گیم کھیلنے والوں کواچھی طرح جانتے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ ہم تمہارا تعاقب کرتےرہیں گے، بیرونی آقاؤں کے سہولت کاروں کواچھی طرح جانتے ہیں، دوست نما دشمنوں کوہرحال میں شکست ہوگی۔ مادروطن کے لیے ہر قیمت چکانے کے لیے تیارہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ یہ نام نہاد ”دوست نما دشمن“ کچھ بھی کرلیں، ان لوگوں نے دوہرے معیارمیں مہارت حاصل کی ہوئی ہے، یہ شاہ سےکہتے ہیں تیرا گھرلوٹا اورچور سے کہتے ہیں چوری کر، ہماری افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرےگی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ ان شا اللہ! وطن دشمن عناصرکاتعاقب کرکے خاتمہ کریں گے۔
بلوچستان دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے فوج، ایف سی اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کےعزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کےعوام کے فلاح وبہبود اورسیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ فوج بلوچستان میں امن وترقی کےلیےحکومت کی حمایت جاری رکھےگی۔
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر گورنراور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔
Comments are closed on this story.