Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

اڑان پاکستان منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا، احسن اقبال

پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کونقصان پہنچایا گیا، لندن میں تقریب سے خطاب
شائع 01 فروری 2025 07:17pm
احسن اقبال(فائل فوٹو)
احسن اقبال(فائل فوٹو)

احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی مسئلےکےحل کیلئےدرست تشخیص ضروری ہے، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کونقصان پہنچایا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کودیوالیہ ہونےسےبچایا۔

لندن میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا، پاکستان نے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی، 2025پاکستان کی مزیدکامیابیوں کاسال ہوگا۔

احسن اقبال نےکہا کہ کسی بھی مسئلےکےحل کیلئےدرست تشخیص ضروری ہے، پاکستان میں وسائل اورٹیلنٹ کی کمی نہیں، امن واستحکام کےبغیرترقی ممکن نہیں، نوازشریف کی حکومت کاخاتمہ کرکےملکی ترقی کاراستہ روکاگیا۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم نےملک سےلوڈشیڈنگ اوردہشتگردی کاخاتمہ کیا، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کونقصان پہنچایاگیا، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کودیوالیہ ہونےسےبچایا، حکومتی اقدامات سےعالمی مالیاتی اداروں کااعتمادبحال ہوا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی اورپالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرہے، ترسیلات زراوربرآمدات میں نمایاں اضافہ ہواہے، پاکستان آج دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے۔

london

Ahsan Iqbal