وادیِ سوات کا صدیوں پراناروایتی پکوان ورجلی، 8 اقسام کا ساگ
وادیِ سوات کا صدیوں پرانا روایتی پکوان ورجلی جو 8 اقسام کا ساگ اور چاولوں کو ملا کر بنایا جاتا ہے، لذیذ ساگ کو چکانڑ یا ساگونڑے بھی کہا جاتا ہے۔
شوتل، شلخے، سرسوں، پالک، ہرا لہسن، ہرا دھنیا، مولی اور شلجم کے پتوں کو باریک کاٹ کر بیگمی چاول کے ساتھ ہانڈی میں پکایا جاتا ہے۔
مزیدار پکوان تیار ہونے پر مہمانوں کے سامنے تھال میں پیش کیا جاتا ہے جسے قاب کہتے ہیں اور پھر دیسی گھی، دودھ اور ملائی کے ساتھ یہ چٹخارے دار ڈش کھائی جاتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سکندر اعظم بھی اس سوغات سے لطف اندوز ہوئے، بدھ مت دور سے یہ پکوان نسل درنسل سوات کے باسیوں تک پہنچی۔
ورجلی سوات کی منفرد سوغات ہے، جس کو کھانے مزہ بھی سوات آکر کھانے میں ہی ہے، اب یہ خوش ذائقہ پکوان بازار میں بھی دستیاب ہے۔
Comments are closed on this story.