پی ٹی آئی نے26 نومبرکی طرح بات نہ مانی توپھر ریاست حرکت میں آئے گی، محسن نقوی
**محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے درخواست ہے کہ آٹھ فروری کو احتجاج نہ کرے، چھبیس نومبرکی طرح بات نہ مانی تو ریاست پھرحرکت میں آئے گی، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کیلئےامریکاسےکوئی فون کال نہیں آئی، مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ **
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پہلےبھی پی ٹی آئی نےایسی ہی تاریخیں طے کی تھیں، سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے۔ کوئی پاکستانی جائزطریقے سے بیرون ملک جاتا ہےتوخوشی ہوتی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کا امریکی حکومت سے اچھا تعلق ہے، آپ بہت جلد اس کے نتائج دیکھیں گے، امریکامیں کافی کانگریس مینزسے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نادراکے ساتھ مل کرپاسپورٹ کے کاؤنٹربنائےجائیں گے، کاؤنٹربننےکافائدہ ہوگا، لوگ لمبی لائن لگانے سے بچ جائیں گے، 14شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹربنائےجارہےہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ کیلئے لمبی لائن نہیں لگانی پڑے گی، پاسپورٹ اتھارٹی بنےگی تومسائل حل ہوناشروع ہوجائیں گے، کچھ چیزیں حقیقت میں نظرآنا شروع ہوگئی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ میں ایف آئی اے میں بڑی اصلاحات نظرآئیں گی، ملک میں پاسپورٹس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، عوام کیلئےمثالی نادراسینٹرزبنارہےہیں۔
Comments are closed on this story.