Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

کراچی میں سال کےآغاز میں ڈکیتی مزاحمت، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرواقعات میں کتنےافرادجان سےگئے؟

جنوری میں ڈکیتی مزاحمت، ذاتی رنجش ٹارگٹ کلنگ اوردیگر فائرنگ کے واقعات میں درجنوں افرادجان سے گئے۔
اپ ڈیٹ 01 فروری 2025 05:38pm

رواں سال کا پہلا مہینہ کراچی والوں کے لیے درد ناک ثابت ہوا، جنوری میں ڈکیتی مزاحمت، ذاتی رنجش ٹارگٹ کلنگ اور دیگر فائرنگ کے واقعات میں 45 افراد جان سے گئے۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ماہ جنوری میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 5 شہریوں سے جینے کا حق چھین لیا، ڈکیتی مزاحمت پر41 شہری زخمی بھی ہوئے۔ ہوائی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ لانڈھی میں حمید، سپرہائی وے پر14 سالہ عزیلہ ہوائی فائرنگ کا نشانہ بنی۔

سرجانی تیسرٹاؤن میں کم عمربینجومین، ایلن ہوائی فائرنگ کی زد میں آئے، ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ماہ جنوری میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے خواتین سمیت 16 افراد جان سے گئے۔ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 15 افراد کوزخمی بھی کیا۔

ماہ جنوری میں ذاتی جھگڑوں کے دوران فائرنگ سے 8افراد جاں بحق ہوئے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد قتل ہوئے، جھگڑوں کے دوران فائرنگ سے 37 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنوری 2025 میں مختلف ٹریفک حادثات میں 8 خواتین 2 بچیاں اورتین بچوں سمیت 68 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 78 خواتین سمیت 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے، ماہ جنوری میں 2 بچوں سمیت 5 افراد مختلف واقعات میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ جنوری کے مہینے میں شہر کے مختلف علاقوں کی کچرا کنڈی اورسڑکوں سے 6 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں۔

karachi

Crime