Aaj News

پیر, مارچ 10, 2025  
09 Ramadan 1446  

بہترین پراٹھا بنانے کے لیے ان طریقوں پر عمل کریں

اب فلنگ کیے ہوئے پراٹھے بنانا خواتین کے لیے مشکل نہیں رہے گا
شائع 01 فروری 2025 03:26pm

فلنگ کیے ہوئے پراٹھے بنانا کچھ خواتین کے کیے کافی مشکل ہوتا ہےجو یہ شکایت کرتی ہیں کہ پراٹھا رول کرتے وقت پھٹ جاتا ہے۔ ایسی صورت میں ہماری بیان کی گئیں تراکیب آپ کی بہترین پراٹھا بنانے کی کوشش میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

بھرے ہوئے پراٹھے ناشتے میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ انہیں مختلف اجزا کے ساتھ تیار کر کے گھر میں تیارکیا جاسکتا ہے لیکن کچھ خواتین انہیں باہر سے منگوانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ کیونکہ ان کے پراٹھے یا تو پھٹ جاتے ہیں یا بھر کر ایک طرف ہوجاتے ہیں۔ ایسی صورت میں پراٹھا بنانے کی ان تر کیبوں کو آزمائیں۔

آٹے کو اچھی طرح سے گوندھیں اس سے یہ یقین ہوجائے گا کہ آپ کا پراٹھا بنانے کے دوران نہیں پھٹے گا۔ آٹا گوندھتے وقت اس میں ایک چمچ چنے کا آٹا اور ایک چمچ گھی ڈال دیں۔ اور نیم گرم پانی سے آٹا گوندھ لیں۔ اس طرح آٹا نرم ہوگا اور پراٹھا بھی نہیں خراب ہوگا۔

سبز چائے کے بہترین فوائد حاصل کرنے کے لیے 7 غلطیوں سے بچنا ضروری ہے

کچھ خواتین آٹا گوندھنے کے فورا بعد اسے بنانا شروع کردیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے پراٹھے اچھی طرح نہیں بنتے ہیں۔ آٹے کو اچھی طرح گوندھنے کے بعد اسے 10 سے 15 منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اس سے پراٹھا مزیدار بنے گا۔

پراٹھے کے لیے اسٹفنگ تیار کرتے ہوئے سبزیوں سے اضافی پانی کو اچھی طرح نکال لیں ابلے ہوئے آلو سے نمی کم کرنے لیے آپ انہیں فریج میں رکھ دیں۔ ایسے ہی گوبھی، میتھی اور مولی جیسی سبزیوں سے بھی نچوڑ کر پانی نکال لیں۔

دن کی کامیابی کا راز، روزانہ صحت بخش ناشتے کی اہمیت اور فوائد جانیں

عام پراٹھوں کے مقابلے میں لچھے دار پراٹھا اچھا ہوتا ہے۔ روٹی کو رول کریں اور اس کے آدھے حصے پر فلنگ کا مکسچر رکھ دیں۔ اور پھر روٹی کو درمیان سے فولڈ کردیں۔ اور پراٹھے کورول کر کے پین پر بیک کرلیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle