Aaj News

جمعرات, مارچ 06, 2025  
05 Ramadan 1446  

پاکستان ریلوے میں حادثات کا سلسلہ برقرار، لیکن اخراجات میں اربوں روپے اضافہ

اربوں روپے کے اضافی اخراجات کے باوجود پاکستان ریلوے میں حادثات کی شرح کم نہیں ہو سکی
شائع 01 فروری 2025 02:24pm

پاکستان ریلوے میں حادثات پر قابو تو نہیں پایا جا سکا، لیکن بدلتے سالوں کے ساتھ اخراجات میں اربوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2023-24 کی رپورٹ میں آپریشنل نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

آج نیوز کو موصول رپورٹ کے مطابق ریلوے کے زیادہ اخراجات خاص طور پر تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

2013-14 میں ریلوے کے کل اخراجات 55 ارب روپے رہے، جبکہ ریونیو 23 ارب اور نقصان **33 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

2014-15 میں اخراجات 59 ارب روپے، ریونیو 32 ارب روپے اور نقصان 27 ارب روپے رہا۔

2024 میں ریلوے نے 88 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا، تاہم اس کے باوجود حادثات میں کمی نہیں آسکی۔

ماہرین کی رائے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے اضافی اخراجات کے باوجود پاکستان ریلوے میں حادثات کی شرح کم نہیں ہو سکی، جس سے سسٹم میں بنیادی خامیوں اور انتظامی مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے ریلوے کے نظام میں بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Pakistan Railways