پنجاب حکومت نے بھی پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025 کیلئے اعلان کردہ چھٹیوں میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے
سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی پانچ فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پانچ5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق پانچ فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔
خیال رہے اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025 کیلئے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے، جن میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے۔ 5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منایا جائے گا۔
Kashmir Day
Public Holidays 2025
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.