Aaj News

جمعرات, مارچ 06, 2025  
05 Ramadan 1446  

مراکش کشتی حادثے کے متاثرہ تمام پاکستانی وطن پہنچ گئے

آج مزید آٹھ پاکستانی وطن واپس پہنچے
شائع 01 فروری 2025 12:15pm

مراکش کشتی حادثے کے متاثرہ آٹھ پاکستانیوں کی وطن آمد کے بعد آج متاثرہ تمام پاکستانیوں کی واپسی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی یہ تیسری پرواز تھی، جن میں سے چار دوحہ اور چار دبئی کے راستے اسلام آباد پہنچے۔

ذرائع کے مطابق، زندہ بچ جانے والے تمام 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹرمپ کے پہلے ہفتے میں 7300 افراد ملک بدر

ذرائع کے مطابق محمد افضال جو منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے، اس کا نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آخری کھیپ میں محمد افضال، احمد عرفان، عدیل محمد اور محمد ارسلان دبئی کے راستے اسلام آباد پہنچے، جبکہ تنویر احمد، غلام مصطفے، علی مجاہد اور سید محی الدین بدر دوحہ کے راستے اسلام آباد پہنچے۔

ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلنگ کے گینگ کا سراغ لگا لیا

تمام متاثرین کو پاکستانی حکام کی نگرانی میں مراکش سے اسلام آباد لایا گیا، اور ان کی وطن واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

Morocco Boat Incident

Pakistanis Came Home