Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

امریکا میں ایک اور فضائی حادثہ، فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

حادثے کے نتیجے میں قریبی گھروں میں آگ لگ گئی
شائع 01 فروری 2025 08:34am

امریکی ریاست پسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک اور فضائی حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حادثہ فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں قریبی گھروں میں آگ لگ گئی۔

امریکی طیارہ حادثہ: چند لمحات قبل کیا ہوا ؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

طیارے میں دو افراد سوار تھے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق، طیارہ پرواز کے صرف 30 سیکنڈ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکا: ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد

واشنگٹن میں بدھ کے روز ایک اور بڑا فضائی سانحہ پیش آیا تھا، جہاں ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ حادثے کے بعد دونوں طیارے دریا میں جا گرے تھے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Philadelphia Plane Crash

Washington DC Plane Crash