Aaj News

پیر, مارچ 03, 2025  
02 Ramadan 1446  

ڈی جی خان؛ پولیس نےچیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

15 سے 20 دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا، ترجمان پنجاب پولیس
شائع 01 فروری 2025 12:25am

ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے کو پنجاب پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی جی خان کی تھانہ وہواکی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کیا جسےپنجاب پولیس کے جوانوں نے حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشتگردوں نے راکٹ لانچرزسمیت جدید اسلحہ استعمال کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سےدہشتگرد بھاگنے پرمجبورہوگئے، پولیس پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Dera Ghazi Khan

Punjab police