وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
ن لیگ اورپیلزپارٹی کے درمیان سرد جنگ میں اضافہ، ن لیگ نے ’چپ کا روزہ‘ توڑ دیا، اتحادی پر تنقیدکی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے شرجیل میمن کو جواب دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سمجھ نہیں آرہی آپ لوگ اتنے خوفزدہ کیوں ہورہے ہیں؟
عظمٰی بخاری نے کہا کہ پہلے تاجروں کے مذاق پرانکو جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ ویسے الیکٹرک بسیں ہمارا اگلا قدم ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اصل کہانی پھرسہی۔
اس سے قبل شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھا کرکے کہا تھا کہ پنجاب میں نہیں بلکہ سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلی ہیں جبکہ مریم نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹر بسوں کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.