Aaj News

پیر, مارچ 03, 2025  
02 Ramadan 1446  

حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پٹرول کی نئی قیمت257روپے13پیسےمقرر، نوٹیفکیشن
اپ ڈیٹ 01 فروری 2025 12:09am

مہنگائی کے مارے عوام پرحکومت نےپیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روزتک کے لیےاضافہ کردیا گیا۔ رواں ماہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں سات روپےکا اضافہ کردیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت267 روپے 95 پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت مقررکر دی، یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3.68 روپے کا اضافہ ہوگیا، ایل پی جی صارفین کے لئے قیمت میں 43.52 روپے فی سلنڈر اضافہ کیا گیا۔

petrol price