جاپان: سڑک دھسنے سے ٹرک گڑھے میں جا گرا، ڈرائیور کو بچا لیا گیا
** ٹوکیو میں ایک ٹرک سڑک پر اچانک پڑ جانے والے گڑھے میں جا گرا، ڈرائیور کو بچا لیا گیا۔**
جاپانی دارلحکومت ٹوکیو میں ایک ٹرک سڑک پر اچانک پڑجانے والے گڑھے میں جاگرا، ذرائع کے مطابق گڑھے میں پھنسے ٹرک ڈرائیور کو بچانے کے لیے سیوریج کے گندے پانی کو قریبی دریا میں منتقل کرنا پڑا۔
مقامی حکام کے مطابق ٹرک کے سنک ہول میں گرنے کا واقعہ منگل کو ٹوکیو شہر کے شمال میں 18 میل کے فاصلے پر واقعہ سیٹاما پریفیکچر میں پیش آیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق گڑھے میں 24 گھنٹے سے پھنسے ہوئے 74 سالہ ڈرائیور کو ریسکیو افراد نے نکال لیا، اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ گڑھا 4 گنا بڑھ کر 40 میٹر تک چوڑا ہو چکا ہے، اب تک 200 گھرانوں کو علاقے سے نقل مکانی کےلیے کہا گیا ہے۔
ارد گرد کے 12 لاکھ رہائشیوں کو نہانے اور کپڑے دھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ گندے پانی کو کم کیا جاسکے جو ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔
Comments are closed on this story.