Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت مقرر کر دی
شائع 31 جنوری 2025 07:32pm

اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت مقرر کر دی، یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3.68 روپے کا اضافہ ہوگیا، ایل پی جی صارفین کے لئے قیمت میں 43.52 روپے فی سلنڈر اضافہ کر دیا گیا۔

نئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اوگرا حکام نے بتایا کہ سعودی آرامکو سی پی میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کی قدر میں 0.19 فیصد اضافہ کا اثر ایل پی جی پر پڑا ہے۔

مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف، لاکھوں جانوں کو خطرہ

فروری میں ایل پی جی کا 11.8 کلو سلنڈر 2,996.88 روپے کا ہوگا، ایل پی جی پروڈیوسر قیمت میں 3,688 روپے فی ٹن اضافہ ہوا، ملک بھر میں ایل پی جی صارفین کے لیے گیس مہنگی ہوگی۔

OGRA

federal government

paksitan

LPG

Oil and Gas Prices