Aaj News

ہفتہ, مارچ 01, 2025  
01 Ramadan 1446  

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2025 07:40pm

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں، سیکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 30 خوارج ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

علاوہ ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوامیں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے، 10 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات لائق تحسین ہیں، خوارجی دھرتی کا بوجھ ہیں، قوم کی حمایت سے ان کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ISPR

DG ISPR

Inter Services Public Relations (ISPR)