Aaj News

ہفتہ, مارچ 01, 2025  
30 Shaban 1446  

امریکی خاتون کابیٹامنظرعام پرآگیا، والدہ سے متعلق تہلکہ خیزانکشافات کردیے

اونیجا کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2025 07:04pm

کراچی کےنوجوان سےشادی کی دعوےدارامریکی خاتون سےمتعلق تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے، اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا منظرعام پرآ گیا۔

بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ امریکی خاتون کے بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا گیا۔

جریمیاہ روبینسن نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اوراس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔

اونیجا کے بیٹے نے بتایا کہ والدہ نے دوہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں، میں نے والدہ کو واپسی کیلئےمنانےکی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے انکشاف کیا کہ میرے بھائی اورمیں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کروایا تھا، والدہ ذہنی مریض ہیں، ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثرہے۔

کراچی میں ڈیرا ڈالے بیٹھی امریکی خاتون کا مجرمانہ ریکارڈ نکل آیا

دوسری جانب امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن دوبارہ گارڈن پہنچ گئی، امریکی خاتون گارڈن میں واقع اسی بلڈنگ میں پہنچیں۔

آج نیوز کو موصول ایک ویڈیو بیان میں انھوں نےامریکا واپس جانے کی رضامندی ظاہرکی ہے اورکہا ہے کہ میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیارہوں، مجھے نیویارک جانے کی ٹکٹ دی جائے۔

واقعے کا پس منظر

واضح رہے کہ 2 بچوں کی امریکی ماں 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی، سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا خاتون 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی، 19 سالہ ندال میمن راضی تھا تاہم اس کے گھر والوں نے امریکی خاتون سے بیٹے کی شادی کرانے سے انکار کر دیا۔

امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہیں، ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی اور واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا، پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے خاتون کو زبردستی کراچی میں داخل ہونے سے روک کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

کراچی کی ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی تاہم اس نے واپسی سے انکار کردیا اور نوجوان کے گھر پہنچ کر بلڈنگ میں ڈیرے ڈال لیے۔

amrican women