Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار

فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2025 02:42pm

سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کرکٹ سیریز کی سکیورٹی کیلٸے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی درخواست پر فوج کی خدمات لی جائیں گی۔

فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کیلٸے فول پروف سکیورٹی پلان تیا کرلیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے جس پر ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلٸے حکومت وفاقی کابینہ کی منظوری سے فوج اور رینجرز تعینات کرے گی۔

وفاقی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرز کی تعیناتی کی جائے گی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کے درمیان سہہ ملکی سیریز کا مقام تبدیل، اب کہاں کھیلی جائے گی؟

خیال رہے کہ سہ فریقی ون ڈے سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا جس کے دو میچز لاہور اور دو کراچی میں ہوں گے۔

سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور جبکہ فائنل 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا۔

tri series

full proof security