چیمپئنز ٹرافی سے قبل بُری خبر آگئی، آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے آؤٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا، مچل مارش انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر میچل مارش کچھ دنوں سے کمر کی تکلیف کا شکار تھے جس کے سبب وہ اب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہےکہ ری ہیب کے دوران میچل مارش کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے وہ اب ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچل مارش مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے جبکہ ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے، بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔
Comments are closed on this story.