مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے حملے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
بھارتی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 2 کشمیری شہریوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے یہ حملہ سرچ آپریشن کی آڑ میں کیا گیا۔
کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔
رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے دوران سرچ آپریشن گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں مارا پیٹا۔
بھارتی فوج اور اعلیٰ عہدیدار کونسا مخصوص فون استعمال کرتے ہیں؟
سرچ آپریشن کے دوران موبائل نیٹ ورک اور ٹیلی فون سروسز بھی معطل رہیں جب کہ ایمبولینسوں کو بھی علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دوران آپریشن بھارتی فوج نے ایک گھر پر گولیوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
بھارتی فوج کا ایک اور ٹرک حادثے کا شکار، متعدد فوجی ہلاک
شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی لاشوں کو اہلخانہ کے سپرد کرنے کے بجائے بھارتی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.