Aaj News

جمعرات, مارچ 06, 2025  
05 Ramadan 1446  

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کا ایک اور نیا مطالبہ

حکومت ایک لاکھ ڈالر دے تو شوہر کے ساتھ دبئی چلی جاوں گی، خاتون
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2025 05:59pm

پاکستانی لڑکے سے شادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے پیسے اور شوہر کے ہمراہ کر دبئی جانے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

محبت میں ناکام امریکی خاتون نے رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک لاکھ ڈالر دیں، میں شوہر کے ہمراہ دبئی جانا چاہتی ہوں، مجھے پاکستانی کہیں۔

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس چھیپا ہیڈ آفس میں نیوز کانفرنس کے دوران کھڑی ہوگئیں۔

پریس کانفرنس کےدوران رمضان چھیپا نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹیپو سلطان تھانے کی پولیس نے امریکی خاتون کو ان کے حوالے کیا، خاتون گزشتہ کچھ روز سے دربدر تھیں، اس پرییشانی کو مجھ سے نہیں دیکھا گیا، ہوٹل یا گیسٹ ہاوس میں کوئی بھی رہائش نہیں دے رہا تھا۔

امریکی خاتون کو کراچی بلاکر خود فرار ہونے والے نوجوان کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

رمضان چھیپا نے کہا کہ ان کا ذہنی توان تھیک نہیں ہے، مینٹلی ڈسٹرب ہیں، کبھی کچھ تو کبھی کچھ بات کرتی ہے، تکرار ہے کہ مجھے میرے شوہر سے ملائیں، احمد اور اس کی فیملی سے گزارش ہے فوری چھیپا ہیڈکوارٹر آئیں، نوجوان لڑکے کی وجہ سے یہ خاتون یہاں آئی ہیں، اس کا شوہر یہاں آئے میں اونیجا سے ملاقات کرواؤں گا، سب چاہتے ہیں کہ امریکی خاتون کا معاملہ عزت سے حل کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری رات نہیں سویا ہوں، خاتون والنٹیئرز بھی ان کے ساتھ تھیں، خاتون کی فیملی سے گزارش کرتا ہوں فوری یہاں آئیں، وقت ضائع کیے بغیر یہاں آجائیں، ان سے بات کرکے مسئلہ حل کرو ائیں۔

واقعے کا پس منظر

واضح رہے کہ 2 بچوں کی امریکی ماں 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی، سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا خاتون 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی، 19 سالہ ندال میمن راضی تھا تاہم اس کے گھر والوں نے امریکی خاتون سے بیٹے کی شادی کرانے سے انکار کر دیا۔

امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہیں، ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی اور واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا، پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے خاتون کو زبردستی کراچی میں داخل ہونے سے روک کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

کراچی کی ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی تاہم اس نے واپسی سے انکار کردیا اور نوجوان کے گھر پہنچ کر بلڈنگ میں ڈیرے ڈال لیے۔

کراچی میں ڈیرا ڈالے بیٹھی امریکی خاتون کا مجرمانہ ریکارڈ نکل آیا

امریکی خاتون نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے پاکستانی شہریت اور ہر ہفتے 3 ہزار امریکی ڈالر دیے جائیں۔

امریکا سے بے وفا عاشق کی تلاش میں آنے والی خاتون کراچی پولیس کیلئے دردِ سر بن گئی

ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو سردی اور فلو کی وجہ سے ایئرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں بھی داخل کیا گیا تھا، محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔

karachi

US Woman Stuck in Karachi

amrican women