کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی
کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 150 کے قریب پاکستانی گوما شہر میں خانہ جنگی کے باعث پھنسے ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی جس کے بعد 75 پاکستانی گوما سے روانڈا منتقل ہوگئے۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کےلیے رہائش اور کھانے کا انتظام کرلیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے گوما شہر پر قبضہ کرلیا ہے جس کے باعث لوگ محصور ہوگئے ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ ہزاروں شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
Comments are closed on this story.