ٹیکس ایئر 2024 میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 69 لاکھ پر پہنچ گئی
ٹیکس ایئر 2024 میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 69 لاکھ پر پہنچ گئی، چھبیس لاکھ کی آمدنی قابل ٹیکس نہیں۔
ٹیکس ماہرین کے مطابق بی ٹی بی مستقل فیچر ہونا چاہیئے، جس کی سہ ماہی بنیاد پر جانچ ہونا چاہیئے، ٹیکس میں اضافے کے لئے فائلرز کی تعداد نہیں بلکہ ٹیکس بیس بڑھانے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافے کے بعد مجموعی تعداد انسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی، لیکن مجموعی فائلرز میں سے 26 لاکھ نے ایک پیسہ بھی ٹیکس نہیں دیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 منظور کرلیا
ٹیکس ماہرین کے مطابق 6 لاکھ ٹیکس گزاروں نے 10 کروڑ روپے انکم ظاہر کی۔ ٹیکس ماہرین نے اعداد و شمار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ٹی بی مستقل فیچر ہونا چاہیئے تاکہ ٹیکس گزار سے متعلق سہ ماہی بنیاد پر جانچ پڑتال ہوسکے۔
ٹیکس ائیر 2024 میں ٹیکس گزاروں نے جوق در جوق خود کو فائلر کیا، دفاتر میں رات دن کام ہوا اس کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ حقیقی فائلرز کی تعداد بڑھانے کے لئے زرعی آمدن کے ساتھ گفٹ ٹیکس یا وراثتی ٹیکس لگانے میں کوئی حرج نہیں، گزشتہ مالی سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی بانوے کھرب ننانوے ارب روپے رہی۔
Comments are closed on this story.