چینی چڑیا گھر نے کتوں کو نارنجی و سیاہ رنگ کر کے شیر کا روپ دے دیا
وہ چین ہی کیا جس کی چیں چیں کی بازگشت نہ لگی رہے، ایک شرارتی بچے کی طرح چین کچھ نہ کچھ شغل میلہ لگا کے ہی رکھتا ہے۔
حال ہی میں چین کے چڑیا گھر نے چاؤ چاؤ کتوں کو نارنجی اور سیاہ رنگ میں رنگ دیا جو شیروں کی طرح نظر آنے لگے، ایک چڑیا گھر مبینہ طور پر چاؤ چو کتوں کو کالے اور نارنجی رنگ میں رنگنے کے بعد تنقید کی زد میں آ گیا ہے تاکہ انہیں شیروں جیسا بنایا جا سکے۔
ٹک ٹاک کے چینی ورژن، ڈوئن پر شیئر کی گئی فوٹیج میں کتوں کو لکڑی کی دیواروں کے اندر روشن نارنجی کھال اور سیاہ پٹیوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
چڑیا گھر کا جوڑوں کے درد کا علاج دریافت کرنے کا انوکھا دعویٰ
چڑیا گھر کی کوشش کے باوجود، آن لائن ناظرین نے دھوکہ دہی کی نشاندہی کردی۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا یہ صرف کتا نہیں ہے؟‘
ایک اور نے مذاق میں کہا، ’وہ یقینی طور پر رنگت کے خوف سے اپنے کتوں کو نہلانے کی ہمت نہیں کرتے۔‘
تیسرے نے تبصرہ کیا، ’کتے جیسا غصہ رکھنے والا ایک بڑا شیر!‘
تائیژو میں واقع کنہو بے فاریسٹ اینیمل کنگڈم نے بعد میں مقامی میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ جانوروں کو ایک پروموشنل چال کے طور پر رنگا گیا تھا۔ تاہم، انہوں نے یقین دلایا کہ استعمال شدہ رنگنے سے کتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایک اور مقامی جریدے کے مطابق چڑیا گھر نے کہا، ’یہ ایک مقامی چاؤ چاؤ تھا جسے ’ٹائیگر ڈاگ‘ میں رنگا گیا تھا، نہ کہ شیر۔‘
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چڑیا گھر کو ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ پچھلے سال، مبینہ طور پر اس نے کتوں کو پانڈا سے مشابہ کرنے کے لیے رنگ دیا، حتیٰ کہ ریچھ کی شکل سے ملنے کے لیے ان کی کھال بھی تراشی۔ جب اس مشق کے بارے میں سوال کیا گیا تو چڑیا گھر کے حکام نے وضاحت کی یہاں چڑیا گھر میں کوئی پانڈا ریچھ نہیں ہیں اور ہم اس کے نتیجے میں ایسا کرنا چاہتے تھے۔ تاکہ چڑیا گھر میں مزید دلچسپی کا سامان کیا جاسکے۔
سعودی عرب کی منفرد گھڑ سوار، جو اپنی مہارت اور انداز سے سب کو حیران کر رہی ہیں
لیکن معاملہ کچھ یوں نکلا کہ لوگوں نے انکے اس اقدام کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کو جنم دیا، چڑیا گھر کے ایک نمائندے نے اس معاملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بالوں کا رنگ عام طور پر انسانوں پر استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’لوگ اپنے بالوں کو بھی رنگتے ہیں،‘ انہوں نے مزید کہا، ’اگر کتوں کی کھال لمبی ہے تو قدرتی رنگ استعمال کرنے میں ایسا کوئی حرج نہیں ہے۔‘
اسکے علاوہ گزشتہ سال کتوں کو بھی پانڈوں کی طرح دیکھنے کے لیے پینٹ کیا گیا تھا۔ اس اقدام سے وہاں آنے والوں کی شکایات سامنے آئیں، جن میں کچھ لوگوں کی طرف سے رقم کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
Comments are closed on this story.