Aaj News

منگل, فروری 25, 2025  
26 Shaban 1446  

محکمہ موسمیات نے بلائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی

کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے خنکی بڑھ گئی، موسم سرد ہوگیا
شائع 31 جنوری 2025 09:29am

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

ملک بھر میں سرما کے جلوے، کہیں بارش تو کہیں برفباری ہوئی، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

سب سے زیادہ سردی لہہ میں پڑی، جہاں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گرگیا، اس کے علاوہ اسکردو اور زیارت میں منفی 6 جبکہ کالام میں منفی 4 کی سردی پڑی۔

کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے خنکی بڑھ گئی

کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے خنکی بڑھ گئی، بالائی علاقوں میں آج بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق نئی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ مری، گلیات میں چند مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے اوربرفباری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا

خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا، صوبے کے بالائی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مالاکنڈ ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ، بٹگرام ، مہمند ، باجوڑ ،کرم میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، نوشہرہ ، مردان اور باجوڑ میں بارش ہوئی، سوات میں ہلکی برف باری بھی ہوئی جبکہ دیر میں 11 ، کالام میں 9 ، میر کھنی میں 7 ، دروش میں 6 ،مالام جبہ اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4، پاراچنار اور مالم جبہ میں منفی 3 اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Met Office

Rain

rainy weather

Rain prediction

snow fall