جلدی جلدی کھانا آپ کے ہاضمے اور صحت کوتباہ کر سکتا ہے
جب آپ جلدی میں ہوتے ہیں، تو تیز کھانا شاید وقت کی بچت کی طرح لگتا ہو، لیکن اس کے آپ کی صحت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
بہت سے لوگ دس منٹ سے بھی کم وقت میں کھانا کھاتے ہیں، یہ سوچے سمجھے بغیر کہ یہ عادت آپ کے میٹابولزم، ہاضمہ اور مجموعی صحت پر کیا اثرات ڈال سکتی ہے۔ اگرچہ تیز کھانے سے فوری طور پر وقت بچایا جا سکتا ہے، لیکن اس کے طویل مدتی صحت کے خطرات بھی ہو سکتے ہیں جن پر نظر ڈالنا ضروری ہے۔
جسمانی صحت کے لیے کھانے کے برتنوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ 10 منٹ یا اس سے کم وقت میں کھانا کھاتے ہیں تو یہ آپ کے ہاضمے کے عمل میں شدید خلل ڈال سکتا ہے اور غذائی اجزاء کے جذب میں کمی کر سکتا ہے۔ ہاضمہ کا عمل منہ سے شروع ہوتا ہے، جہاں کھانا چبایا جاتا ہے تاکہ وہ چھوٹے ٹکڑوں میں تبدیل ہو جائے اور لعاب کے ساتھ مل کر کھانے کے اجزاء کا ہاضمہ شروع کر سکے۔
جلدی کھانے کی عادت عموماً ناقص چبانے کا باعث بنتی ہے، جس سے کھانے کے بڑے ذرات معدے میں پہنچ جاتے ہیں۔ یہ معدے اور آنتوں پر اضافی دباؤ ڈال کر بدہضمی، اپھارہ اور غذائی اجزاء کے صحیح جذب میں مشکلات پیدا کرتا ہے۔
ایک مہینے تک ہر روز انڈے کھانے سے آپ کی صحت میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟
جلدی کھانے سے ہونے والے صحت کے خطرات
خراب ہاضمہ
بغیر چبائے جلدی جلدی کھانے سے کھانا ٹھیک سے ہضم نہیں ہو پاتا، جس کے نتیجے میں آپ کو بدہضمی اور سینے کی جلن محسوس ہو سکتی ہے۔
غذائی اجزاء کا جذب نہ ہونا
جلدی کھانے سے آپ کا جسم تمام غذائی اجزاء کو صحیح طریقے سے جذب نہیں کر پاتا، جس سے جسمانی توانائی اور صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
میٹابولک سنڈروم کا خطرہ
جلدی کھانے سے میٹابولک سنڈروم جیسے مسائل کا امکان بڑھ سکتا ہے، جس سے دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
وزن میں اضافہ
تیز کھانے کی عادت کے نتیجے میں آپ کو اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ کب آپ کا پیٹ بھر چکا ہے، جس کی وجہ سے غیر ضروری وزن بڑھ سکتا ہے۔
جلدی کھانے کی عادت سے بچنے کی مفید ٹپس
کھانے پر توجہ مرکوز رکھیں
کھانے کے دوران اپنے موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات سے دور رہیں تاکہ آپ اپنے کھانے پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔
اچھی طرح چبا چباکر کھائیں
ہر لقمے کو اچھی طرح چبائیں تاکہ ہاضمہ آسان ہو سکے اور آپ کھانے کے ذائقے کا مکمل لطف اٹھا سکیں۔
لقموں کے درمیان توقف کریں
ہر لقمے کے بعد ایک لمحے کے لیے رکیں اور غور کریں کہ آپ کا پیٹ کتنا بھر چکا ہے تاکہ آپ کو زیادہ کھانے کا احساس نہ ہو۔
شکر گزار رہیں
کھانے سے پہلے اس بات کا شکر ادا کریں کہ آپ کے پاس کھانا ہے اور اس کے ذائقے کا لطف اٹھائیں۔
آہستہ آہستہ شروع کریں
کھانے پر توجہ مرکوز کر کے آہستہ آہستہ اس عادت کو بہتر بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کھانے کو آرام سے اور صحیح طریقے سے کھا رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.