ملتان میں ایس ایچ اوکی بزرگ شہری پرتشدد کی ویڈیومنظرعام پرآگئی
ایس ایچ اونےبزرگ شہری کوچلتی موٹرسائیکل سےاتارکرسڑک پرگھیسٹا، آر پی اوکی جانب سے ایس ایچ او کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
ملتان میں ایس ایچ اوکی بزرگ شہری پرتشدد کی ویڈیومنظرعام پرآگئی، کرکٹ ٹیم کےپروٹوکول کےدوران گزرنےپرایس ایچ اوآپےسےباہرہوگیا۔
ایس ایچ اوتھانہ نیوملتان نے موٹرسائیکل سواربزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ اوشفیق احمد کی جانب سے بزرگ شہری پرتشدد کی ویڈیووائرل ہوگئی۔
کرکٹ ٹیم کےپروٹوکول کےدوران گزرنےپرایس ایچ اوآپےسےباہرہوگیا، ایس ایچ اونےبزرگ کوچلتی موٹرسائیکل سےاتارکرسڑک پرگھیسٹا۔
ایس ایچ اوشفیق احمد نے بزرگ شخص پرتھپڑوں کی بارش کردی، بزرگ شہری کےمعافی مانگنےپربھی ایچ ایس اوتشددسےباز نہ آیا۔
پولیس حکام کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا، آر پی او نےسی پی او ملتان کو سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔
سی پی اونےایس ایس ایچ او نیو ملتان محمد شفیق کو معطل کردیا۔
Multan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.