Aaj News

ہفتہ, فروری 22, 2025  
23 Shaban 1446  

چڑیا گھر کا جوڑوں کے درد کا علاج دریافت کرنے کا انوکھا دعویٰ

سیچوان میں قائم یان بائیفینگشیا وائلڈ لائف چڑیا گھر ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہے
شائع 30 جنوری 2025 11:04pm

چین کے مشہور چڑیا گھر نے چیتے کی غلاظت سے طبی فوائد کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کی فروخت شروع کردی۔

چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے سیچوان میں قائم یان بائیفینگشیا وائلڈ لائف چڑیا گھر ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہے۔ یہی نہیں چڑیا گھر نے سائیبرین ٹائیگر کا پیشاب بیچ کر لاکھوں ڈالر اکٹھے کر لئے۔

چین میں سیچوان چڑیا گھر سائیبرین ٹائیگر کا پیشاب فروخت کر رہا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ گٹھیا، جوڑوں کے درد اور کمزوری سمیت دیگر کئی امراض کے علاج کے لیے کافی مفید ہے۔

چڑیا گھر کی جانب سے جاری کردہ ترکیب استعمال کے مطابق اگر ٹائیگر کے پیشاب کو وہائٹ وائن میں ملا کر پیا جائے تو یہ اور زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

ٹائیگر کے پیشاب کی ایک 250 ملی لیٹر بوتل کے لیے 7 ڈالر یعنی تقریبا 2200 پاکستانی روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

بوتل پر واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ اس سے گٹھیا، موچ اور پٹھوں کے درد میں آرام ملتا ہے۔ ساتھ ہی طریقۂ استعمال کے بارے میں لکھا ہے کہ پیشاب کو وہائٹ وائن میں ادرک کے ٹکڑے کے ساتھ ملا کر پیئیں، اس کے بعد اسے متاثرہ جگہوں پر لگائیں۔

China Zoo

Tiger Urine

Rheumatism