Aaj News

ہفتہ, فروری 22, 2025  
23 Shaban 1446  

غز ہ جنگ بندی معاہدہ : حماس نے مزید 8 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

حماس کی جانب سے آج رہا کئے جانیوالے اسرائیلی فوجی سمیت 2 یہودی خواتین اور 5 تھائی شہری شامل
شائع 30 جنوری 2025 10:27pm

حماس نے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے آج 8 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا جس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے ایک اسرائیلی خاتون فوجی، 5تھائی شہری اور دو مزید اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا گیا

اسرائیلی خاتون فوجی 20 سالہ اگم برجر کو جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے رہا کیا گیا ان کے بعد 2 مزید اسرائیلی 29 سالہ اربیل یہود اور 80 سالہ گادی موسیس کو بھی رہا کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں حماس نے تھائی لینڈ کے 5 شہریوں کو بھی رہا کیا اس طرح آج مجموعی طور پر 8 یرغمالیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جو مقام چنا اس نے سب کو حیران کردیا، یہ اسرائیلی فوج سے دلیرانہ لڑتے ہوئے جان قربان کرنے والی یحییٰ السنوار کا تباہ حال گھر تھا اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔

فلسطینیوں کی بڑی تعداد اپنے رہنما کے کھنڈر بنے گھر کے نزدیک موجود تھے اور ان کی یاد میں رو رہے تھے۔

حماس نے کمال ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بحفاظت ریڈ کراس کے حوالے کیا اور پیغام دیا کہ اپنے رہنما کی شہادت اور کھنڈر بنے گھر کے باوجود صبر و تحمل کے ساتھ ایفائے عہد نبھایا۔

hamas release

Gaza ceasefire deal

8 hostages