نیٹ فلکس کی پاک بھارت میچز پر مبنی ڈاکیومینڑی سیریز کا ٹریلر جاری
نیٹ فلکس نے ”دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان“ کے ٹائٹل کے ساتھ پاک، بھارت کرکٹ مقابلوں پر مبنی ڈاکیومنٹری کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا۔
یہ دستاویزی فلم اسٹریمنگ کے لیے 7 فروری سے دستیاب ہوگی جس میں پاک، بھارت کرکٹ کی تاریخ کو انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ٹریلر کے آغاز میں شائقین سے بھرے ہوئے اسٹیڈیم کی شاندار جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو اس تاریخی مقابلے کی شدت کو نمایاں کرتی ہیں۔ بھارتی سابق کرکٹر وریندر سہواگ اس کا آغاز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ مقابلہ محض ایک کھیل سے کئی زیادہ ہے۔
نئے سبسکرائبرز کی بھرمار: نیٹ فلکس کا فیس بڑھانے کا فیصلہ
پاکستان بمقابلہ بھارت ’نیٹ فلکس‘ پر دھوم مچانے کو تیار
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ کی اس بڑی جنگ کے گواہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہوتے ہیں۔
پاک، بھارت کرکٹ کے علاوہ فلم میں دونوں ممالک کی روایات اور ثقافت کو بھی منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس دستاویزی فلم کو“گرے میٹر انٹرٹینمنٹ“ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار چندرادیو بھاگت اور سٹیورٹ سگ ہیں۔
متنازع ویب سیریز پر نیٹ فلکس نے بھارت کے آگے گھٹنے ٹیک دئے
یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کو تاریخی حیثیت حاصل ہے جس پر کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں، تاہم اب معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کیجانب سے بھی پاک، بھارت ٹاکروں کے سنسنی خیز لمحات کو دستاویزی فلم کی شکل میں ریلیز کیا جارہا ہے۔
بھارت اور پاکستان 23 فروری 2025 کو چیمپئنز ٹرافی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے،اس ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر کریں گے اور یہ 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہے گا۔
Comments are closed on this story.