Aaj News

جمعہ, فروری 21, 2025  
23 Shaban 1446  

پولیوکیسزمیں منفی رجحان انسدادپولیومہم کےمؤثرہونےکی سندہے، وزیراعظم

بلوچستان، سندھ اورجنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، بریفنگ
شائع 30 جنوری 2025 09:02pm
وزیراعظم شہبازشریف (فائل فوٹو)
وزیراعظم شہبازشریف (فائل فوٹو)

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ستمبر2024 سے اب تک پولیو کیسزمیں منفی رجحان انسداد پولیومہم کے مؤثرہونے کی سند ہے، ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیومہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نےپولیو کیسزکی بروقت شناخت اوران میں حالیہ کمی کے لیے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کیسزمیں منفی رجحان تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوا۔

دورانِ اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ ہم پولیوکے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، وفاق اورصوبوں کےتعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام صوبوں میں انسداد پولیو مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری ہے، سال 2025 کے آغازمیں پولیو سے متاثرہ اضلاع خصوصاً بلوچستان، سندھ اورجنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Polio Cases

polio campaign

PM Shehbaz Sharif