Aaj News

جمعہ, فروری 21, 2025  
23 Shaban 1446  

مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانیوالے7پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ایف آئی اے تفتیشی افسر نے واپس آنے والوں کے بیانات قلمبند کر لئے
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2025 09:11pm

مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، یہ افراد اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد واپس ملک پہنچے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے ) نے مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 7 پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچا دیا۔

مراکش کشتی حادثہ: 22 پاکستانیوں کی واپسی آج سے شروع ہوگی

زندہ بچ جانے والوں کو اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کرکے واپس لایا گیا ہے، ایف آئی اے تفتیشی افسر نے واپس آنے والوں کے بیانات قلمبند کرلئے۔

واپس آنے والوں کا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلرز نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واپس لائے جانے والے افراد نے انسانی اسمگلرز کی تفصیلات بھی دے دیں، ایف آئی اے نے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے

مراکش کشتی حادثہ: وزارت خارجہ کا بچنے والے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان

شیڈول کے مطابق دوسری کھیپ 31 جنوری کو جبکہ تیسری کھیپ یکم فروری کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور متعلقہ ادارے متاثرین کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مراکش کے قریب ایک کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس میں متعدد پاکستانی تارکین وطن بھی سوار تھے۔ حادثے میں کئی افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22 پاکستانی خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے۔

FIA

Morocco Boat Incident

7 survived

returned home