امریکی خاتون نے مطالبات بڑھا دیے، ہزاروں ڈالرز فراڈ کا انکشاف
امریکا سےعاشق کی تلاش میں آنےوالی خاتون پینترے بدلنے لگی۔ نوجوان پردھوکہ دینے کاالزام لگانے والی اونیجا نےائرپورٹ پرمنی ایکسچینجرپرفراڈ کا الزام دھردیا۔ کہا اس کے ہزاروں ڈالرزہتھیائےگئے۔ بدلے میں بہت کم روپے ملے۔ خاتون کاکہناتھا پہلے بیس ہزارڈالرزدیے جائیں پھرپاکستان چھوڑنے کے بارے میں سوچوں گی۔
کراچی میں آج نیوزکی ٹیم نےامریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے خصوصی انٹرویوکیا ہےجس میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امریکی خاتون نے جواب دیا کہ میرانام اونیجااحمد ہے، میں پاکستان سے ہوں، میں پاکستان میں پیدانہیں ہوئی لیکن میراتعلق یہیں سےہے۔
امریکی خاتون نے بتایا کہ مجھے20ہزارڈالرفنڈ کےطورپرچاہئیں، جبکہ یہاں رہنے کیلئےہفتہ وار5سے 10 ہزاررقم چاہئے، میں حکومت پاکستان سےایک گھرکامطالبہ کرتی ہوں۔ میں عمارت میں درست طریقے سے بجلی چاہتی ہوں۔
اونیجا اینڈریونے بتایا کہ مجھےایساگھرچاہئےجس کے بیک یارڈمیں ایک پول بھی موجودہو، گھرمیں بجلی اور دیگرسہولیات بھی موجود ہوں، میں چاہتی ہوں میرے مطالبات فوری طورپرمانےجائیں، مطالبات کا مقصد یہ ہے کہ ان لوگوں کو اس طرح مشکل میں نہیں رہنا چاہیے۔
امریکی خاتون نے کہا کہ امریکامیں موجودمیرابزنس ختم ہوگیااس لیے واپس نہیں جاناچاہتی، میرانیویارک میں کپڑوں کابزنس تھا، میں نے اپنے کپڑوں کابزنس دبئی منتقل کرلیا تھا، میں اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی جانا چاہتی ہوں۔
اونیجا اینڈریونےمزید سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرے پاس12,13ہزارڈالرکی رقم ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربھی میرےساتھ 36ہزارڈالرزکافراڈہواہے، یہ رقم بھی مجھے واپس چاہیے، میں امریکا واپس نہیں جاناچاہتی، فیملی کےہمراہ دبئی منتقل ہوناچاہتی ہوں۔
امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ میری فیملی بھی پاکستان میں موجودہے، لیکن وہ کہاں ہیں یہ نجی معاملہ ہے۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریونےاحمد ندال کےحوالے سے پوچھے گئے سوال پربات کرنے سےانکارکرتے ہوئے کہا یہ میرے مذہب کے خلاف ہے، اگرمجھے 20ہزارڈالرزدیے جائیں تو اس کے بعد میں سوچوں گی۔ اورمیں چاہتی ہوں کہ حکومت یہ مطالبات فورا پورا کرے۔
امریکی خاتون چھیپاہیڈآفس منتقل
محبت کی شادی میں کراچی آنےوالی امریکی خاتون کوٹیپوسلطان پولیس نےچھیپاہیڈآفس منتقل کردیا ہے۔ خاتون کوعلیحدہ کمرا فراہم کیاگیا۔
ترجمان چھیپاویلفیئرکے مطابق خاتون ذہنی دباؤمیں ہےکسی سےبات نہیں کررہی، خاتون کوکھانافراہم کیا گیا۔
امریکی خاتون کے پاکستان آمد کاپس منظر
اونیجا اینڈریورابنس نامی خاتون کوکراچی کےعلاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوئی تھی جس کے بعد 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبرکوکراچی پہنچی تھی تاہم نوجوان نے امریکی خاتون سے شادی کے لیے راضی تھا مگر گھر والوں نے شادی سے انکار کردیا۔
خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدررہی اورپھراس کا واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا، وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد اے ایس ایف نے امریکی خاتون کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اورمالی مدد بھی کی تھی لیکن انھوں نے واپسی سے انکار کردیا اورنوجوان کے گھر پہنچ کربلڈنگ میں ڈیرے ڈال لیے۔
Comments are closed on this story.