Aaj News

جمعرات, فروری 20, 2025  
21 Shaban 1446  

وفاقی کابینہ نےپائلٹس سے متعلق تحریکِ انصاف دورکے وزیرکےبیان پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی

سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے بارے بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، جس سے ملک وقومی ایئرلائن کا تشخص متاثرہوا اور قومی خزانے کا بھی شدید نقصان ہوا۔
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2025 09:27pm
وفاقی کابینہ
وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کووزارت قانون انصاف کی پی آئی اے کے پائلٹس کےبارے میں بیان پربریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے بارے بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، جس سے ملک وقومی ایئرلائن کا تشخص متاثرہوا اور قومی خزانے کا بھی شدید نقصان ہوا۔

اسلام آبادمیں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میںگرڈ لیوی کیپٹو پاورپلانٹس آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔

جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کو وزارت قانون انصاف نے 2020 میں پارلیمنٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائین کے پائلٹس کے حوالے سے دئے گئے بیان پر بریفنگ بتایا کہ ایک سابق وفاقی وزیر کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز کے پائلٹس کے حوالے سے دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق بیان غیرذمہ دارانہ اور مبالغہ آرائی پر مبنی تھا، جس سے نہ صرف ملک اورقومی ائیر لائن کا تشخص شدید متاثرہوا بلکہ قومی خزانے کو بھی شدید نقصان ہوا۔

کابینہ نے مذکورہ بیان کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی جو کہ مذکورہ مبالغہ آرائی پر مبنی بیان کے محرکات کا پتہ چلائے گی اور اس بیان کے نتیجے میں قومی ائیر لائن اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ نےمڈل ایسٹ گرین انیشیئیٹو کے چارٹر کی توثیق کر دی- اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان مذکورہ چارٹرکے بانی اراکین میں سے ہے۔ اس انیشئیٹو کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی اور 50 بلین درخت اگائے جائیں گے۔ حکومت پاکستان اوریورپین یونین کے مابین ٹیرف ریٹس کوٹہ کی تقسیم کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نےاسلام آباد ہائی کورٹ کی سفارش اوروزارت قانون و انصاف کی تجویز پراکاؤنٹیبیلیٹی کورٹ III, اسلام آباد کی ری آرگنائزیشن کرنے اور اسے اسپیشل کورٹ اسلام آباد میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کی کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری پر فل فور عمل کی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کے زیرانتظام میڈیکل اورڈینٹل کالجز میں صوبائی کوٹہ میں 25 فیصد کمی کرنے کی منظوری دی۔یہ اقدام اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کا ڈومیسائل رکھنے والے طلباء کے لئے صوبائی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں انتہائی کم کوٹہ ہونے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نےرائیٹ سائیزنگ کمیٹی کی سفارش پر وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت سرحدی امورکے انضمام کے حوالے سے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 17 جنوری 2025 کےاجلاس اورکمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسزکے 17 دسمبر 2024 کے اجلاس میں سٹیزن شپ ایکٹ، 1952 میں ترامیم کے حوالے سے لئے گئے فیصلے کی توثیق کردی-

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی فی الفورمکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Submarine cable

PM Shehbaz Sharif