Aaj News

جمعرات, فروری 20, 2025  
21 Shaban 1446  

کراچی میں ڈیرا ڈالے بیٹھی امریکی خاتون کا مجرمانہ ریکارڈ نکل آیا

2021میں جنوبی کیرولینا میں کسی کے گھر زبردستی گھسنے کا الزام تھا
شائع 30 جنوری 2025 04:54pm
اونیجا اینڈریو رابنسن کا جنوبی کیرولینا میں گرفتاری کے موقع پر لیا گیا مگ شاٹ
اونیجا اینڈریو رابنسن کا جنوبی کیرولینا میں گرفتاری کے موقع پر لیا گیا مگ شاٹ

پاکستان نوجوان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرنے اور کراچی میں گارڈن کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں ڈیرا ڈالنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکہ میں مجرمانہ ریکارڈ آج نیوز نے نکال لیا۔

آن لائن موجود ریکارڈ میں خاتون کا مگ شاٹ بھی موجود ہے یعنی وہ تصویر جو گرفتاری کے بعد لی جاتی ہے۔ تصویر سے تصدیق ہوتی ہے کہ یہ ریکارڈ اسی خاتون کا ہے جو کراچی میں موجود ہے اور پاکستانی نوجوان سے ملنے کیلئے ہنگامہ برپا کیے ہوئے ہے۔

مذکورہ ریکارڈ میں خاتون کی تاریخ پیدائش بھی وہی ہے جو کراچی آنے والی خاتون کے پاسپورٹ پر درج ہے۔

ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اونیجا کو فروری 2021 میں امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی کاؤنٹی چارلسٹن میں گرفتار کیا گیا تھا۔

خاتون پر وارننگ کے باوجود کسی دوسرے شخص کے گھر میں زبردستی گھسنے کا اعلان تھا۔

اونیجا کا یہ ریکارڈ امریکہ میں گرفتاریوں سے متعلق ریکارڈ رکھنے والی ایک غیر سرکاری ویب سائٹ مگ شاٹس زون پر موجود ہے اور یہ سرکاری ریکارڈ ہر گز نہیں۔ اس ریکارڈ سے یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ گرفتار ہونے والا شخص واقعی مجرم ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی پہنچی تھیں۔

والدین کی ناراضی پرنوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کرغائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔

US Woman Stuck in Karachi