Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے
شائع 30 جنوری 2025 04:33pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اور دس گرام سونے قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق کے مطابق آج سونے کی قیمت فی تولہ 1600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 90 ہزار 3 سو روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ 1372 روپے اضافے سے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 15 ڈالر مہنگا ہوکر 2778 ڈالر کا ہوگیا ،عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 2784 ڈال کی سطح پرآگئی ہے۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

PURE GOLD