Aaj News

جمعرات, فروری 20, 2025  
21 Shaban 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی کے 29 سالہ میجر حمزہ اسرار اور نصیرآباد کے 26 سالی سپاہی محمد نعیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، پاک فوج
شائع 30 جنوری 2025 12:46pm

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی شب سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا تاہم اس آپریشن کے دوران دوران 6 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، شہدا میں راولپنڈی کے 29 سالہ میجر حمزہ اسرار اور نصیرآباد کے 26 سالی سپاہی محمد نعیم شامل ہیں۔

ضلع خیبر میں بڑھتے دہشتگردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک

میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، انہوں نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، میجر حمزہ اسرار شہید کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

اس کے علاوہ 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہید ضلع نصیر آباد کے رہائشی ہیں، سپاہی محمد نعیم شہید نے 6 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا، انہوں نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

صدر، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ژوب: پاک افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارجی ہلاک

صدر آصف زرداری نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

سیکیورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی، دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ISPR

North Waziristan

security forces

security forces operation

Terrorists killed

Inter Services Public Relations (ISPR)

Pakistan Security Forces