Aaj News

بدھ, فروری 19, 2025  
20 Shaban 1446  

امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے
شائع 30 جنوری 2025 11:19am

امریکا میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر تصادم کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں جا گرا تھا، حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اب وہیں حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں طیارے اور ہیلی کاپٹر کو قریب سے ایک دوسرے سے ٹکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں دور اور قریب کے اینگل سے مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر لائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق حادثہ شام 5 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا، جب طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 64 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد پوٹومیک دریا میں گرگیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 60 مسافر جبکہ 4 عملے کے افراد سوار تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

helicopter crash

Video Viral

us plane crash