Aaj News

بدھ, فروری 19, 2025  
20 Shaban 1446  

شام: نئی قیادت کی جانب سے آئین منسوخ، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

احمد الشرع بطور صدر عالمی فورمز پر بھی شام کی نمائندگی کریں، خبرایجنسی
شائع 30 جنوری 2025 10:18am

شام کے ڈی فیکٹو رہنما احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی آئندہ سے شام کے عبوری صدر ہوں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق احمد الشرع نے جہادی دھڑوں کے اجلاس میں آئین تحلیل کرکے صدر ہونے کا اعلان کیا۔ احمد الشرع اب شام کی صدارت کے فرائض سنبھالیں گے۔

رپورٹ کے مطابق احمد الشرع بطور صدر عالمی فورمز پر شام کی نمائندگی کریں گے۔ اس حوالے سے اجلاس سے خطاب میں احمد الشرع نے کہا شام میں پہلی ترجیح حکومت میں موجود خلا کو جائز اور قانونی طریقے سے پر کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں کا خاتمہ کرنا ہے اور شام کے شہریوں کو پُرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔

شام اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں، القاعدہ سے تعلق ماضی کی بات ہے، ابو محمد الجولانی

احمد الشرع کا مزید کہنا تھا کہ شام کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔ اقتصادی انفراسٹرکچر کو ترقی دی جائے گی۔ ایک جامع حکومت کے لیے انتخابات ہوں گے جس کے انعقاد میں چار سال لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ برس 2024 میں محمد الجولانی کی سربراہی میں ہیئت تحریر الشام نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

President

Syria

Abu Mohammed al Julani