Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

بیٹی کا والدہ کو موت کا مزاحیہ پیغام حقیقت کا روپ دھار گیا

صبح اٹھ کر مجھے میسیج کرنا ان کیلئے معمول کی بات تھی
شائع 30 جنوری 2025 12:09am

امریکا میں ایک 30 سالہ شہری خاتون نے ٹک ٹاک پر اپنی والدہ کی موت سے جُڑے عجیب و غریب واقعے کو شیئر کیا ہے۔

مورین نے گھر جانے کے بعد اپنی 52 سالہ والدہ ڈیبی کو میسیج کیا جس میں انہوں نے مذاق میں لکھا “ کیا آپ گھر زندہ پہنچ گئیں جس کے بعد پتہ چلا کہ وہ واقعی مرچکی تھیں“۔

واٹس ایپ تمام صارفین کیلئے اہم میسج فیچر جاری کرے گا

زندہ دفن ہوجائیں، انزائٹی یا گھبراہٹ کا انوکھا علاج

مورین نے میڈیا کو بتایا کہ جب والدہ نے میسیج کا جواب نہیں دیا تو میں نے اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا۔ کیونکہ گھر جانا، جلد سوجانا اور صبح اٹھ کر مجھے میسیج کرنا ان کیلئے معمول کی بات تھیں۔

مورین کے منگیتر نے چہل قدمی کے دوران اپنی ہونے والی ساس کو گاڑی میں مردہ پایا۔معائنے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

Message

Amrica

Daughter jokingly

did u make it home alive