مولانا فضل الرحمن کا وزیراعظم سے رابطہ، پیکا قانون سے متعلق خدشات سامنے رکھ دیے
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان پیکا قانون پرصدرمملکت کےاقدام سے ناخوش ہونے کےبعد وزیراعظم شہبازشریف سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیکا کی متنازعہ شقوں کےخلاف سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف سے رابطہ کرکے پیکا قانون سے متعلق خدشات ان کے سامنے رکھ دیے۔
صدر مملکت نے پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے، متنازع ایکٹ قانون بن گیا
ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی سربراہ نےصدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پیکا بل کی توثیق مس کمٹمنٹ قراردیتے ہوئے وزیراعظم سے رابطہ کیا اوروزیراعظم سے اس معاملے میں مداخلت کرنے پر زور دیا ہے۔
مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر آفس اور حکومت شش و پنج کا شکار
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہبازشریف نےمولانا فضل الرحمن کومعاملہ خود دیکھنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
Comments are closed on this story.