Aaj News

منگل, فروری 18, 2025  
20 Shaban 1446  

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن خریداری میں شائقین کی دلچسپی، 3 میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت

دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت ہوں گے
شائع 29 جنوری 2025 08:54pm

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن خریداری میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے اور 3 میچز کے ٹکٹس مکمل فروخت بھی ہوگئے جبکہ پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔

پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ آسمان کو چھونے لگی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے مرحلے میں ٹکٹس فروخت ہونے کے بعد مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلا دیش کے میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں شیڈولڈ ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات، رش کے باعث سرورز بیٹھ گئے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل ہوگئیں

اس کے علاوہ دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت ہوں گے جبکہ 100 سے زائد ٹکٹس نجی کورئیر سروس سے بیچے جائیں گے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ہی ٹکٹوں کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاس ہے، پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے، پی سی بی زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانےکی سہولت دے گا۔

ICC

Champions Trophy

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

Ticket Prices

pakistan host champions trophy