Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پرگہری تشویش ہے، پاکستان

یہ ہمارے تحفظ اورسلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے، ترجمان
شائع 29 جنوری 2025 08:38pm
وزارتِ خارجہ
وزارتِ خارجہ

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پرگہری تشویش ہے، یہ ہمارے تحفظ اورسلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے،

افغانستان میں چھوڑے گئے جدیدہتھیارواپس لینے کےامریکی فیصلے پرترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ردعمل دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہا ہے کہ اگست دوہزاراکیس میں فوجی انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اوراس کے شہریوں کے تحفظ اورسلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔

ترجمان دفترخاجہ نے کہا کہ ان ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں۔

افغان حکام کی رکاوٹ سے سبزیوں کے بیجوں کی افغانستان ترسیل رک گئی

شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم بارہا کابل کےحکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ ہتھیارغلط ہاتھوں میں نہ جائیں۔

afghanistan

Amrica

Foreign Office Spokes Person